بھٹکل:29/جون (ایس اؤنیوز) قومی سطح پر ایم بی بی ایس اور دیگر طبی شعبہ جات میں داخلے کی اہلیت کے لئے منعقد کی جانے والی NEET-2017امتحانات کے نتائج کا اعلان ہوا ہے ، جس میں شہر کی سدھارتھ پی یوکالج کے طلبا وطالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیاب ہوئے ہیں جن کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔
شلپا ٹی نائک 389(91.90فی صد)۔محمد آصف 370(90.05فی صد)۔ سہنا ڈی نائک 339(87.91فی صد)۔روی کرن ایم نائک 330(86.78فی صد)۔ سہنا ایم نائک 312(90.05فی صد)۔ناگیندر ہیبار310(85.06فی صد)۔راہول بھنڈاری 285 (81.33فی صد)کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔ خیال رہے کہ ان میں سہنا ایم نائک نامی طالبہ نے پی یو دوم سائنس شعبہ میں امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوتے ہوئے تعلقہ کو پہلا مقام حاصل کیا تھا۔ کامیاب طلبا کو کالج پرنسپال ارچنا یو، ادارے کے صدر ، لکچرر حضرات او ر دیگر احباب نے مبارکبادی پیش کی ہے۔